مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کی جیل سے 200کے قریب قیدی فرار ہوگئے ہیں جب کہ مقامی پولیس نے70قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کی جیل سے200سے زائد قیدی فرار ہوگئے۔ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی رکھے گئے تھے۔مقامی ٹی وی چینلز پر سینکڑوں قیدیوں کو فرار ہوتے ہوئے دکھایا جا رہا تھا۔ جیل میں صرف300قیدیوں کی گنجائش تھی جبکہ جیل میں1900قیدیوں کو رکھا گیا تھا، ہجوم کے باعث اور جیل حکام کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر قیدیوں نے جیل کے مرکزی دروازے پر دھاوا بول دیا۔ انڈونیشا کےحکام کے مطابق2ہزار سے زائد پولیس اور آرمی کے جوان جیل پر تعینات کردئیے ہیں۔ پولیس نے تمام شہر کی ناکہ بندی کرکے مزید قیدیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
انڈونیشیا کی جیل سے 200کے قریب قیدی فرار ہوگئے ہیں جب کہ مقامی پولیس نے70قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1872284
آپ کا تبصرہ